24 جون 2015 - 14:54
حزب اللہ لبنان مسلمانوں اور عیسائیوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

بیروت کے تحقیق و معلومات کے سینٹر کی حالیہ سروے میں انکشاف ہواہے کہ لبنان میں عیسائیوں کی اکثر آبادی کا یقین ہےکہ حزب اللہ تکفیری دہشتتگردوں کےخطرات سے انہیں محفوظ رکھے ہوئے ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے بقا خطے کے شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کےدوران ’’محمدیگہی ‘‘ نے صیہونی حکومت و تکفیری دہشتگردی سے لاحق خطرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ  تمام صوبوں میں مسلمانوں و عیسائیوں کادفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ حزب اللہ لبنان کو پوری لبنانی قوم کی حمایت حاصل ہے ۔

بیروت کے تحقیق و معلومات کے سینٹر کی حالیہ سروے میں انکشاف ہواہے کہ لبنان میں عیسائیوں کی اکثر آبادی کا یقین ہےکہ حزب اللہ تکفیری دہشتتگردوں کےخطرات سے انہیں محفوظ رکھے ہوئے ہے ۔

محمد یگہی نے اسلامی مقاومت کے اعظم و استقامت پر زور دیتےہوئےکہاکہ وطن کو اپنے خون کےآخری قطرے تک صیہونی حکومت و تکفیری دہشتگردی کا نہ صرف اس ملک میں مقابلہ کرینگے بلکہ وہ اسلامی مقاومت میں شانہ بہ شانہ کھڑے ہوکر شام میں بھی ان عناصر کا مقابلہ کرینگے ۔

انہوں نے لبنان کے امن و سیکورٹی میں خلل ڈالنی اور تکفیری دہشتگردوں کے تئیں کے موقف پر حزب اللہ کی تنقید کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حقیقت میں یہ لوگ میدان جنگ میں دشمنوں کےساتھ کھڑے ہیں اور یہی لوگ ملک کےسب سے بڑے غدار ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲